پنجاب حکومت کا صوبہ بھر کے سستے بازاروں میں آٹا ایکس مل ریٹ پر فراہم کرنے کا فیصلہ
صوبے بھر میں لگنے والے سستے بازاروں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایکس مل ریٹ 765 روپے میں دستیاب ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سستے بازاروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے ایکس مل ریٹ پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں اعلٰی سطح کے اجلاس کے دوران وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس سلسلے میں صوبے بھر میں لگنے والے سستے بازاروں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایکس مل ریٹ 765 روپے میں دستیاب ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے متعلقہ محکموں کو تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں کسی صورت اضافہ نہیں ہونا چاہیے اور سستے بازاروں میں آٹے کی وافر فراہمی کے ساتھ اس کے معیار کو بھی بہتر بنایا جائے۔