کورونا وائرسجاپان میں تعلیمی ادارے ایک ماہ کے لیے بند

وزیر اعظم نے آئندہ چند ہفتوں کو وائرس سے نمٹنے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ہے


ویب ڈیسک February 27, 2020
جاپان میں متاثرین کی تعداد 200سے تجاوز کرچکی ہے۔ فوٹو، فائل۔

جاپان میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات کی بنا پر ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

جاپانی اخبار کے مطابق وزیر اعظم شنزو ایبے نے کابینہ کو بتایا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، آئندہ ہفتے اس سلسلے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہے۔ اس لیے اپریل کے آغاز تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھیں جائیں۔

جاپان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 700 متاثرہ مسافروں کے ساتھ ڈائمنڈ پرنسز کروز شپ بھی اس کے ساحل پر موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں