اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 800 یہودی بستیوں كی منظوری دیدی
اسرائیل نے یہ فیصلہ امریکا اور6عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدے کے ردعمل میں کیا،اسرائیلی اخبار
ISLAMABAD:
اسرائیل نے ایران اور 6 عالمی طاقتوں كے درمیان ہونے والے معاہدے كے ردعمل میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 800 یہودی بستیوں تعمیر کرنے كی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیلی اخبار ''ڈیلی ہیریٹز'' نے اپنی ایک رپورٹ میں كہا ہے كہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے گزشتہ ماہ یہودیوں كی آباد كاری كے منصوبے كو امریكی اپیل پر ملتوی كردیا تھا تاہم جنیوا میں جوہری پروگرام پر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے مذاكرات كی كامیابی كے بعد مؤخر شدہ منصوبے كو دوبارہ شروع كرنے كا فیصلہ كیا گیا ہے كیونكہ اسرائیل جوہری پروگرام معاہدے پر امریكا سے ناراض ہوگیا ہے اور اس نے ردعمل میں غزہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں 800 یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔
اخبار كے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں میں توسیع اقوام متحدہ كی قراردادوں اور عالمی قوانین كی خلاف ورزی ہے جبکہ اسرائیل نے غزہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں 24000 یہودی بستیوں كی تعمیر كا منصوبہ تیار كر ركھا ہے۔