بلدیاتی انتخابات پر سندھ حکومت سے مشاورت کے لئے ایم کیو ایم نے کمیٹی تشکیل دیدی

3 رکنی کمیٹی میں ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر صغیر احمد اور کنور نوید جمیل شامل ہیں.


ویب ڈیسک November 25, 2013
کمیٹی سندھ حکومت سے صوبے میں بلدیاتی حلقہ بندیاں، انتخابات اور امن و امان کی صورت حال پر مشاورت کرے گی۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سندھ حکومت سے مشاورت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے تشکیل کردہ 3 رکنی کمیٹی میں ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر صغیر احمد اور کنور نوید جمیل شامل ہیں ، یہ کمیٹی سندھ حکومت سے صوبے میں بلدیاتی حلقہ بندیاں، انتخابات اور امن و امان کی صورت حال پر مشاورت کرے گی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی قوانین میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت یونین کمیٹی اور یونین کونسلز کے امیدوار پینل تشکیل دے کر انتخابات میں حصہ لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں