پچیس برس سے روزانہ 5 لیٹر کولا مشروب پینے والا تُرک شہری

اس کی یہ عادت دس برس کی عمر سے شروع ہوئی اور اب باقاعدہ لت کی شکل اختیار کرچکی ہے


ویب ڈیسک February 28, 2020
اسماعیل اوتلو نے اپنے ایک دوست کو بھی کولا مشروب کا عادی بنادیا ہے۔فوٹو، روزنامہ صباح

ترک شہری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 25 برس سے روزانہ پانچ لیٹر کولا مشروب پی رہا ہے اور اس کے علاوہ کچھ اور کھاتا پیتا نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 35 برس کے اسماعیل اوتلو نے بتایا کہ وہ دس برس کی عمر سے روزانہ ایک خاص برانڈ کا کولا مشروب پیتا ہے۔ ابتدا میں یہ مقدار ایک سے دو لیٹر تھی جو بڑھ کر اب پانچ لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔

اسماعیل صبح بیدار ہونے کے بعد ہی کولا مشروب پینا شروع کردیتا ہے اور پانی بھی نہیں پیتا۔ وہ ایک بیکری کا مالک ہے اور شام کے وقت ایک خاص طرح کی پیسٹری کے علاوہ کچھ اور نہیں کھا پاتا۔

اس کا کہنا ہے کہ اسے کولامشروب کی لت لگ چکی ہے اور یہ سگریٹ نوشی سے بھی بدتر ہے۔ اسماعیل اپنے ملنے والوں کو بھی یہ مشروب پینے کی دعوت دیتا ہے اور اس کا ایک دوست بھی روزانہ ایک لیٹر کولا مشروب پینے کا عادی ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں