نو ایزی ڈے کی اشاعت سے پاکامریکہ تعلقات متاثر نہیں ہونگے پینٹاگون

کتاب میں ایبٹ آباد آپریشن کے حوالے سے انتہائی اہم راز افشاں کئے گئے ہیں


Huma Imtiaz September 05, 2012
پینٹاگون کے پریس سیکرٹری نے کہا کہ سیکرٹری آف ڈیفینس کو بھی اس کتاب کی اشاعت پرپینٹاگون کو اعتماد میں نہ لئے جانے کے اوپر گہری تشویش ہے۔ فوٹو: فائل

پینٹاگون کے پریس سیکرٹری جارج لٹل نے ایبٹ آباد آپریشن پر لکھی گئی کتاب "نو ایزی ڈے" کے حوالے سے کہا ہے کہ اس کتاب میں انتہائی خفیہ معلومات کا زکر کیا گیا ہے اور امریکی نیوی سیل کو یہ کتاب اشاعت سے قبل پینٹاگون میں جمع کروانی چاہیئے تھی۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جارج لٹل نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پہلے سے اورزیادہ مستحکم ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس کتاب کے منظرعام پر آنے سے دونوں ممالک کے تعلقات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔

پینٹاگون کے پریس سیکرٹری نے مزید کہا کہ سیکرٹری آف ڈیفینس کو بھی اس کتاب کی اشاعت پر پینٹاگون کو اعتماد میں نہ لئے جانے کے اوپر گہری تشویش ہے۔

امریکی نیوی سیل نے یہ کتاب مارک اوین کے فرضی نام سے تحریر کی ہے اور اس میں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ پر کئے گئے آپریشن کے حوالے سے اہم راز افشاں کئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |