پاکستان نے امریکا کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی

امریکا پاکستان میں توانائی، آئل اینڈ گیس، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ میں دلچسپی رکھتا ہے، عبدالرزاق داؤد


Numainda Express February 28, 2020
امریکا پاکستان میں توانائی، آئل اینڈ گیس، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ میں دلچسپی رکھتا ہے، عبدالرزاق داؤد۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے امریکا کو سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ پاک امریکا میں مارکیٹ رسائی اہم پوائنٹ تھا امریکہ سے مارکیٹ رسائی چاہیے۔ امریکی سیکریٹری نے معاونت کی یقین دھانی کرائی ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ امریکا پاکستان میں توانائی، آئل اینڈ گیس، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ میں دلچسپی رکھتا ہے۔ای کامرس میں بھی تعاون کیلئے امریکہ نے کہا ہے۔امریکہ کو سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

مشیر تجارت نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث تجارت متاثر ہونے پر اسوقت کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ ابھی تک ایکسپورٹس کے بارے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں