پلاسٹک مصنوعات کی 3 روزہ نمائش آج سے کراچی میں شروع ہوگی


نمائش میں 50سے زائد کمپنیاں گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل پلاسٹک مصنوعات کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔ (فوٹو: فائل)
پلاسٹک پراڈکٹس شو کی کراچی ایکسپو سینٹر میں 3 روزہ نمائش کا افتتاح گورنر سندھ عمران اسماعیل کریں گے جبکہ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجم نثار سمیت دیگر اہم شخصیات بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔
نمائش کا انعقاد ایکسپو پاک کے تحت کیا جارہا ہے جس میں 50سے زائد کمپنیاں گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل پلاسٹک مصنوعات کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔