کراچی میں بس نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا 2 افراد جاں بحق   

حادثہ منی بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ذرائع

حادثہ منی بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ذرائع۔ فوٹو : فائل

شیر شاہ میں نادرا آفس کے قریب بس نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر شاہ نادرا آفس کے قریب بس نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک و زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں منی بس میں سوار 8 افراد زخمی ہوئے جن کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے جب کہ حادثہ منی بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
Load Next Story