
فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 29 فروری کو طالبان اور دیگر فریقین کے مابین معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہیں، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، معاہدے کی تقریب میں امیر قطر سمیت 7 ممالک کے وزرائے خارجہ اور 50 ممالک کے نمائندگان شریک ہوں گے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ افغان امن کی جانب تاریخی پیش رفت وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت اور افواج پاکستان کے مثالی کردار کی آئینہ دار ہے، عمران خان ہمیشہ ڈائیلاگ کے حامی رہے ہیں، خطے میں پائیدار امن کے فروغ اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔