کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے ڈاکٹر ظفرمرزا

مریضوں کے اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں، معاون خصوصی


ویب ڈیسک February 28, 2020
مریضوں کے اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں، معاون خصوصی فوٹو: فائل

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے ٹوئٹرپرکہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے شکاردونوں مریض کی حالت میں استحکام اوربہتری آرہی ہے جب کہ مریضوں سے منسلک اب تک جتنے بھی لوگوں کے ٹیسٹ لیے گئے وہ بھی منفی آئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا وائرس کیا ہے؟ ابتدائی علامات اور بچاؤ کی تدابیر

https://twitter.com/CoronavirusPak1/status/1233226267207569408

دوسری جانب کورونا وائرس چین کے بعد دوسرے ملکوں میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو وبا قرار دینے پر غوربھی شروع کردیا۔

واضح رہے کہ کراچی اور اسلام آباد کے رہائشی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جنہوں نے ایران کا سفرکیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں