دہلی میں جو کچھ ہورہا ہے دنیا کی اس پر نظر ہے وزیر خارجہ

افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا دنیا اعتراف کررہی ہے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک February 28, 2020
افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا دنیا اعتراف کررہی ہے، شاہ محمود قریشی۔ فوٹو: فائل

LONDON: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دہلی میں جو کچھ ہورہا ہے دنیا کی اس پر نظر ہے۔

ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت میں انصاف کرنے والے جج کا ٹرانسفر کردیا جاتا ہے، دہلی میں جو کچھ ہورہا ہے دنیا کی اس پر نظر ہے، بھارتی غنڈوں نے مساجد میں توڑ پھوڑ کی اور سیاہ جھنڈے لگائے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا دنیا اعتراف کررہی ہے، پاکستان کے کردار کی دنیا میں آج تعریف ہورہی ہے جب کہ امریکا اور طالبان امن معاہدہ عالمی سطح پر دکھایا جارہا ہے، افغانستان میں امن پاکستان کے لیے بہت خوش آئند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں