بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے زیر استعمال اشیا بھارت کے حوالے
سربجیت کے زیر استعمال 36 چیزیں تھیں جنہیں پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردیا ہے، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ
پاکستان نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے زیراستعمال اشیا بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے سربجیت سنگھ کے زیر استعمال رہنے والی چیزوں کی حوالگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سربجیت کے زیر استعمال 36 چیزیں تھیں جنہیں بھارتی ہائی کمیشن جلد بھارت میں اس کے اہل خانہ کو بھجوانے کے لئے اقدامات اٹھائے گا۔
واضح رہے ہ بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو پاکستان میں دہشت گردی کے الزام میں 1991 میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم رواں سال اپریل میں اسے جیل میں ساتھی قیدیوں کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے یکم مئی کو ہلاک ہوگیا تھا۔ سربجیت سنگھ کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان سے سربجیت سنگھ کی اشیا لوٹانے کی درخواست کی تھی جسے پاکستان نے تسلیم کرلیا تھا۔