لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار
حارث رؤف کے انجرڈ ہونے کے بعد فاسٹ بولر سلمان ارشاد متبادل کے طور پر لاہور قلندرز میں شامل
لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث پیسر کی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت غیر یقینی ہے، حارث رؤف کے انجرڈ ہونے کے بعد لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں فاسٹ بولر سلمان ارشاد کو متبادل کے طور پر شامل کرلیا ہے، سلمان ارشاد 2018 میں بھی قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کھیل چکے ہیں۔
لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ابتدائی تجزیے کے مطابق ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں، انہیں بظاہر کوئی فریکچر نہیں ہوا لیکن مزید ٹیسٹ ہوں گے، حارث رؤف پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں اور ان کی فٹنس اہم ترجیح ہے جب کہ فی الحال انہیں ریلیز نہیں کیا جارہا، وہ ٹیم کے ساتھ رہ کر فٹنس کی بحالی کا کام جاری رکھیں گے۔