ڈائیلاگ ’’دوٹکے کی عورت‘‘ نے عائزہ خان کا ابھی تک پیچھا نہ چھوڑا

جتنا پیار اور عزت مجھے مہوش بن کر ملا ہے لوگ اس بارے میں کیوں نہیں بات کرتے، عائزہ خان


ویب ڈیسک February 28, 2020
لوگ مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں اللہ کا جتنا شکرکروں کم ہے۔ عائزہ خان فوٹوفائل

RAWALPINDI: عائزہ خان نے ان کے حوالے وائرل ہونے والی جعلی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ہر چیز پر یقین نہ کریں۔

ڈراما سیریل ''میرے پاس تم ہو'' کو ختم ہوئے تقریباً ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ڈرامے کے کردار اور ڈائیلاگز اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ ویسے تو ڈرامے کے سب ہی کردار اور ڈائیلاگز لوگوں میں بے حد مقبول ہوئے تھے لیکن ''دو ٹکے کی عورت'' نے جو شہرت حاصل کی وہ بیان سے باہر ہے ۔ اگر یہ کہا جائے کہ ڈرامے کی غیر معمولی مقبولیت میں اس ڈائیلاگ کا بہت بڑا ہاتھ تھا تو غلط نہ ہوگا۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ لوگ اب بھی اس ڈائیلاگ کو لے کر مزاحیہ اور طنزیہ پوسٹ شیئر کرارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈائیلاگ 'دوٹکے کی عورت' پر شوبز شخصیات کا ردعمل

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اسی ڈائیلاگ کے حوالے سے ایک جعلی پوسٹ گردش کررہی ہے جس کے مطابق احمد بٹ نامی شخص نے ٹوئٹر پر لکھا میں ایئرپورٹ پر تھا اتفاق سے میں نے وہاں عائزہ خان کو بھی دیکھا جو کافی جلدی میں تھیں اور تیز چل رہی تھیں اور ان کے پیچھے ایک شخص چلاتے ہوئے کہہ رہاتھا ''دو ٹکے کی عورت''۔ مجھے اس شخص کی حرکت پر بہت غصہ آیا۔



سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس پوسٹ پر عائزہ خان نے ردعمل دیتے ہوئے اس پورے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کسی ایک نے کچھ بھی کہہ دیا اورپوری دنیا نے اس پر یقین کرلیا کیا آپ کے پاس اس واقعے کا کوئی ثبوت یا کوئی ویڈیو ہے؟ لوگ مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں اللہ کا جتنا شکرکروں کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ''میرے پاس تم ہو'' کا ''گیم آف تھرونز'' کیساتھ موزانہ دیکھ کرہنسی آتی ہے

عائزہ نے کہا اتنی عزت، اتنا پیار مجھے مہوش بن کرملا ہے لوگ اس بارے میں کیوں نہیں بات کرتے اور ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا۔ مجھے حیرت ہورہی ہے سوشل میڈیا پر کس طرح بلاگرز مجھ سے اس واقعے کے بارے میں پوچھے بغیر اس بارے میں لکھ رہے ہیں اور پوسٹیں شیئر کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل کے ''میرے پاس تم ہو'' کا گانا گانے کی ویڈیو نے دھوم مچادی

میں آپ لوگوں کو ایک بات صاف صاف بتادینا چاہتی ہوں میں ایک اداکارہ ہوں اور مستقبل میں بھی میں مختلف طرح کے کرداراداکروں گی۔ مجھے لوگوں سے بے حد پیار ملتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عائزہ نے ان تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے ان کے کردار مہوش کو بے حد پسند کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں