سری لنکانےپاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ٹی20 اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کردیا

دنیش چندی مَل پندرہ رکنی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان اور مالنگا نائب کپتان ہوں گے۔


ویب ڈیسک November 25, 2013
سری لنکن بورڈ نے جیاوردھنے کو سیریز کے دوران ریسٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سری لنکا نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پاکستان کی ہوم سیریز کےلئے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کردیا۔

دنیش چندی مَل 15 رکنی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان اور مالنگا نائب کپتان ہوں گے۔ 16 رکنی ون ڈے ٹیم کی قیادت اینجلو میتھیوز کریں گے۔ دونوں ٹیموں میں سنگاکارا، دلشان، تھری مانے، تساراپریرا، نوان کولا سیکرا کو شامل کیا گیا ہے۔ سرلنکن بورڈ نے سیریز کے لیے سینئر بلے باز مھیلا جیا وردھنے کو بھی ریسٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 11 اور 13 دسمبر کو شارجہ میں 2 ٹی ٹونٹی میچوں سے شروع ہوگی جس کے بعد 5 ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ون ڈے شارجہ میں 18 دسمبر کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں