
معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ تفتان زاہدان سرحد کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا ہے اوراب ہمارے پاس کورونا وائرس سے نمٹنے کا منصوبہ ہے جس پر عمل کریں گے۔
ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں ہم آہستہ آہستہ مکمل اسکریننگ کے بعد پاکستانی زائرین کو گروپس میں ایران سے واپس آنے کی اجازت دیں گے۔ اس حوالے سے داخلی راستوں کو بھی مضبوط کیا جارہا ہے۔
226/ At Taftan-Zahdan border. Reviewed the situation and now we have a plan! Over next few days we will gradually allow Pakistani Zaireens returning from Iran in batches after full health screening. Point of entry is being strengthened. Thanks to all for the hard work! pic.twitter.com/ZhaqwX0s6Y
— Zafar Mirza (@zfrmrza) February 28, 2020
اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، ڈاکٹر ظفرمرزا
اس سے قبل ڈاکٹرظفرمرزا نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے شکاردونوں مریض کی حالت میں استحکام اوربہتری آرہی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جنہوں نے ایران کا سفرکیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔