پاکستانی زائرین کو اگلے کچھ روز میں ایران سے واپس آنے کی اجازت دیں گے ڈاکٹرظفرمرزا

مکمل اسکریننگ کے بعد ہی پاکستانی زائرین واپس آئیں گے، معاون خصوصی


ویب ڈیسک February 28, 2020
مکمل اسکریننگ کے بعد ہی پاکستانی زائرین واپس آئیں گے، معاون خصوصی فوٹو:ٹوئٹر

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ آہستہ آہستہ مکمل اسکریننگ کے بعد پاکستانی زائرین کوایران سے واپس آنے کی اجازت دیں گے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ تفتان زاہدان سرحد کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا ہے اوراب ہمارے پاس کورونا وائرس سے نمٹنے کا منصوبہ ہے جس پر عمل کریں گے۔

ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں ہم آہستہ آہستہ مکمل اسکریننگ کے بعد پاکستانی زائرین کو گروپس میں ایران سے واپس آنے کی اجازت دیں گے۔ اس حوالے سے داخلی راستوں کو بھی مضبوط کیا جارہا ہے۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، ڈاکٹر ظفرمرزا

اس سے قبل ڈاکٹرظفرمرزا نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے شکاردونوں مریض کی حالت میں استحکام اوربہتری آرہی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جنہوں نے ایران کا سفرکیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔