عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت مزید گرگئی

فی تولہ سونا  93750 روپے اور دس گرام سونا کمی کے بعد 80376 روپے کا ہوگیا


ویب ڈیسک February 28, 2020
عالمی مارکیٹ میں سونا18 ڈالر سستا ہوکر1627ڈالر فی اونس کا ہوگیا، آل سندھ صرافہ بازار ۔ فوٹو:فائل

عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 18 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کی کمی ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونا فی اونس 1627 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کا اثر پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور جمعے کے روز مقامی بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر93 ہزار 750 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر80 ہزار 376 روپے ہوگئی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں