لاہور رات 10 بجے کے بعد گھر میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی عائد

پابندی دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک November 25, 2013
پابندی دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے. فوٹو: ایکسپریس نیوز

ضلعی حکومت نے رات 10 بجے کے بعد گھروں کی چار دیواری میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی عائد کردی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ضلعی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رات 10 بجے کے بعد شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کا دائرہ مزید بڑھایا گیا ہے اور اب دفعہ 144 کے تحت رات 10 بجے کے بعد گھر کی چار دیواری میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس سے قبل پابندی کا اطلاق شادی ہالز، ہوٹلز اور کھلے مقامات پر ہوتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |