
صدرمملکت عارف علوی نے جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جسٹس محمد قاسم خان 19مارچ سے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اپنا عہدہ سنبھالیں گے اور 5 مئی 2021 ء تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید شیخ 18مارچ کو مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔