جسٹس محمد قاسم خان چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات

صدرمملکت عارف علوی نے جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی


ویب ڈیسک February 28, 2020
صدرمملکت عارف علوی نے جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی فوٹوـفائل

جسٹس محمد قاسم خان کو لاہور ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس تعینات کردیا گیا۔

صدرمملکت عارف علوی نے جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جسٹس محمد قاسم خان 19مارچ سے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اپنا عہدہ سنبھالیں گے اور 5 مئی 2021 ء تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید شیخ 18مارچ کو مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں