تونسہ شریف میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
پانچوں بچے اور والدہ صحت مند ہیں، اور انہیں کہیں منتقل کرنےکی ضرورت نہیں، ایم ایس ڈاکٹر طاہر حسین
تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تونسہ میں عورت نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا، ایم ایس ڈاکٹر طاہر حسین نتکانی کے مطابق پانچوں بچے اور والدہ صحت مند ہیں، اور انہیں کہیں منتقل کرنےکی ضرورت نہیں۔
بچوں کے والد سبزعلی کا کہنا ہے کہ میری پہلے بھی 3 بیٹیاں ہیں جب کہ اب ہمارے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی، جن میں 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جس پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ بچوں کی دادی کا کہنا ہے کہ گھر کا وارث آگیا ہے جس پر بہت خوش ہوں۔