مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا

مشتاق مہر کی بحثیت آئی جی سندھ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا


ویب ڈیسک February 28, 2020
مشتاق مہر آئی جی ریلویز کی حیثیت میں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کر رہے تھے۔ فوٹو:فائل

وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کوآئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی تھی،کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی، جس کے بعد اب مشتاق مہر کو باقاعدہ طور پر آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

22 گریڈ کے مشتاق مہر اس وقت آئی جی ریلویز کی حیثیت میں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کر رہے ہیں جب کہ مشتاق مہر نے کراچی پولیس چیف کی حیثیت سے 3 سال تک سندھ حکومت کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

آئی جی سندھ کلیم امام اور سندھ حکومت کے مابین کافی عرصے سے تنازع چل رہا ہے، اور گزشتہ ماہ کے آغاز میں سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کو عہدے سے ہٹاکر ان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی تھی۔

مشتاق مہر کی آئی جی سندھ تعیناتی کے بعد گریڈ 21 کے سابق آئی جی سندھ کلیم امام اب آئی جی موٹروے پولیس مقرر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں