پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی امکان

اوگرا نے پیٹرولیم نرخوں میں کمی کی تجویز پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی


ویب ڈیسک February 28, 2020
اوگرا نے پیٹرولیم نرخوں میں کمی کی تجویز پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی (فوٹو: فائل)

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مہنگائی کے دور میں عوام کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے لیے تجویز پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی جس کے مطابق یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 23 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 89 پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کمی کا امکان ہے۔ فی الوقت یہ اوگرا نے سمری ارسال کی ہے تاہم وزارت خزانہ قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جلد فیصلہ کرے گی جب کہ قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں