دنیا میں خوراک کا بحران پھرپیداہوسکتا ہے اقوام متحدہ

عالمی برادری اشیائے خوراک کی بلند قیمتوں سے نمٹنے کیلیے فوری مربوط ایکشن لے.

عالمی برادری اشیائے خوراک کی بلند قیمتوں سے نمٹنے کیلیے فوری مربوط ایکشن لے. فوٹو فائل

اقوام متحدہ نے اشیائے خوراک کی عالمی قیمتوں میں اضافے پر عالمی برادری سے فوری مربوط ایکشن کی اپیل کردی۔


گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت (ایف اے او)، بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی (آئی ایف اے ڈی) اور ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیوایف پی) کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں متنبہ کیا ہے کہ اشیائے خوراک کی عالمی منڈیوں میں مکئی، گندم اور سویابین کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باعث 2007-08 کے ورلڈفوڈ کرائسز جیسے بحران کا خدشہ ہے تاہم عالمی برادری کے فوری اور مربوط ایکشن سے ایسا ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔

قیمتوں کے اس دھچکے کوکروڑوں افراد کو متاثر کرنے والی تباہی میں تبدیل ہونے سے روکنے کیلیے ہنگامی اقدامات کرنا ہونگے۔ایف اے او، ڈبلیو ایف پی اور آئی ایف اے ڈی کا کہنا تھاکہ خوراک کی بلند قیمتوں سے نمٹنے کیلیے ممالک کو گھبراہٹ میں بڑے پیمانے پر خریداری اور برآمدی پابندیوں سے گریز کے ساتھ صارف ممالک کی مدد کی جانی چاہیے۔ انھوں نے زور دیا کہ عالمی برادری قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہ سے نمٹنے کیلیے اقدامات کرے۔
Load Next Story