پولیس نے100 افراد کے قتل میں ملوث 4 ملزمان پکڑلیے
ملزمان میں اجرتی قاتل اورسیاسی جماعت کاکارکن بھی شامل ہے،ایس ایس پی شرقی
KARACHI:
پولیس نے تقریباً 100 افراد کے قتل میں ملوث 4ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ملزمان نے پولیس اہلکاروں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں سمیت کئی افراد کو قتل کیا ،ملزمان میں اجرتی قاتل اور سیاسی جماعت کے کارکن شامل ہیں ،یہ بات ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران 5 نومبر کو مزار قائد کے قریب جھاڑیوں سے دینی مدرسے کے طالبعلم کی لاش ملی تھی جبکہ کچھ ہی دیر بعد اسی علاقے میں ایک موٹر سائیکل مکینک کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا تھا ، پولیس نے واردات میں ملوث ملزم فراز عرف لڈو عرف بلوچ کو گرفتار کرلیا ۔
ملزم نے ابتدائی تفتیش میں مجموعی طور پر 16 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ، ملزم اجرتی قاتل ہے ، دوران تفتیش اس نے بتایا کہ کالعدم لیاری امن کمیٹی کے شاہد بکک کے کہنے پر اس نے مخالف سیاسی جماعت کے 7 کارکنوں کے علاوہ مختلف مذہبی جماعتوں کے بھی 7 کارکنوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا ، عزیز بھٹی کے علاقے سے ملزم سہیل عرف سناٹا عرف بمباٹا کو گرفتار کیا گیا جس نے 34 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ، ملزم چند روز قبل عزیز بھٹی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے سپاہی کو ہلاک کرنے کی واردات میں بھی شامل تھا ۔
مبینہ ٹاؤن کے علاقے سے ملزم عمران عرف لنگڑا گرفتار کیا گیا جوکہ متعدد پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے ، ملزم نے 2011 میں مبینہ ٹاؤن تھانے کے ہیڈ محرر کو بھی قتل کیا تھا ، ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے ، مبینہ ٹاؤن پولیس نے قاسم ابا گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزم کامران قریشی عرف گاما کو گرفتار کرلیا۔
ملزم محرم الحرام کے ابتدائی دنوں میں اصفہانی روڈ پر ذوالجناح (گھوڑا) اور اس کے ٹرینر سبحان کے قتل میں ملوث ہے ، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 29 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ، ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے مزید بتایا کہ ملزمان اس کے علاوہ گھروں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی بھی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ان کے گینگ میں دیگر ساتھی بھی شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری میں متعلقہ تھانوں کی پولیس کے علاوہ اسپیشل انویسٹی گیشن سیل (ایس آئی سی) ایسٹ کا بھی اہم کردار رہا ، اس موقع پر انھوں نے پولیس پارٹی کے لیے 3 لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔