بلدیاتی افسران کی کرپشن نے میرپورخاص کو تباہ کر دیاظفر کمالی

کچرا کنڈیاں فروخت کر دی گئیں، شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا، شہری پانی سے بھی محروم ہیں


Press Release November 26, 2013
کرپٹ اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے بھان سنگھ آباد سمیت دیگر علاقوں میں قائم کچرا کنڈیوں کی فروخت کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔

شہر کی زبوں حالی کا سبب ٹی ایم اے افسران کی مبینہ کرپشن ہے، میرپورخاص کو کچرے کا ڈھیر بنانے کا پلان تیار کر لیا گیا، ٹی ایم اے افسران نے مبینہ طور پر کچرا کنڈیاں فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

یہ بات حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی نے مختلف علاقوں کے دورے میں عوام سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے میرپورخاص کے افسران سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شہری آبادی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ نئے بلدیاتی نظام کے ذریعے پہلے ہی سندھ کو دو واضح لسانی اکائیوں میں تقسیم کردیا گیا تھا، اب بلدیاتی اداروں کے افسران کا متعصبانہ رویہ بھی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے سندھ بھر سمیت میرپورخاص کے شہری عوام میں احساس محرومی بڑھتا جارہا ہے۔



انہوں نے کہا کہ عوامی حلقوں کے مطابق ٹی ایم اے کے کرپٹ اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے بھان سنگھ آباد سمیت دیگر علاقوں میں قائم کچرا کنڈیوں کی فروخت کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔

افسران کی نااہلی کے سبب کئی ماہ سے شہر سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ آدم ٹاؤن اور غریب آباد سمیت کئی علاقوں میں عوام پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران اس صورتحال کی ذمہ داری ٹی ایم اے انتظامیہ پر عائد کرتے ہیںجبکہ ٹی ایم اے افسران خود کو تمام ذمہ داریوں سے بری الذمہ قرار دیتے ہیں۔ عوامی شکایات سننے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ اور وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ افسران کے متعصبانہ رویہ اور مبینہ کرپشن کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں