سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 28 فیصد کمی
جولائی اگست میں برآمد 5.8 فیصد کم ، بھارت کو ایکسپورٹ 38 فیصد گر گئی
سیمنٹ انڈسٹری کی مجموعی فروخت میں رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ کے دوران 2.82فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس دوران برآمدات 5.87 فیصد کمی سے 1.455ملین ٹن ریکارڈ کی گئیں۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی اگست کے دوران مقامی کھپت3.641 ملین ٹن رہی، اس طرح گزشتہ 2ماہ کے دوران مجموعی فروخت 5.097ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال جولائی اگست میں 5.209ملین ٹن رہی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق زیرتبصرہ مدت میں سیمنٹ انڈسٹری کے استعمال کی استعداد کم ہوکر 68.29 فیصد رہ گئی۔ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق جولائی اور اگست کے مہینوں میں سیمنٹ کی طلب میں پائی جانے والی انتہائی کمی کی بڑی وجہ ماہ رمضان اور ملک میں ہونے والی بارشوں کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔
سیمنٹ کے استعمال میں کمی کے رجحان پرصنعت کو بڑی تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ انڈسٹری نے گزشتہ عشرے کے دوران اپنی استعداد کو بڑھانے کیلیے بھاری سرمایہ کاری کی، سیمنٹ کی پیداواری استعداد 2002-03میں 16.321 ملین ٹن سے بڑھ کر 2012-13میں 44.80ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے تاہم گزشتہ 5سال کے دوران سیمنٹ کی کھپت ایک جگہ ٹھہر کر رہ گئی ہے۔
کساد بازاری نے تعمیراتی شعبے کی افزائش کو متاثر کیا۔ ترجمان کے مطابق برآمدات میں کمی آرہی ہے، بھارت کو گزشتہ 2 ماہ میںبرآمدات38 فیصد کم ہو کر صرف 75 ہزار784ٹن رہ گئیں۔ ترجمان کے مطابق افغانستان کو برآمدات میں بھی کمی آئی ہے، رواں سال جولائی اور اگست کے دوران افغانستان کو برآمدات تقریباً 5 فیصدکم ہوچکی ہیں۔