بھٹ شاہ شاہ بھٹائی کا سہ روزہ عرس 14صفر سے شروع ہو گا

بھٹائی کی شاعری پر مشتمل 5 نئی کتب کی رونمائی بھی کی جائے، سیکریٹری ثقافت


Nama Nigar November 26, 2013
عقیدت مندوں کے تحفظ کے لیے فول پروف حفاظتی انتظامات کیلیے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز بھی تعینات کیے جائیں گے ۔ فوٹو: فائل

سندھ کے عظیم صوفی شاعرشاہ عبداللطیف بھٹائی کا270 واں سہ روزہ عرس 14 سے 16 صفر بھٹ شاہ میں منایا جائے گا ۔

اس موقع پر شاہ صاحب کی شاعری پر مشتمل 5 نئی کتب کی رونمائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکریٹری ثقافت سعید احمد اعوان نے بھٹ شاہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی سی مٹیاری فیاض حسین عباسی، ڈائریکٹر جنرل کلچر منظور حسین کناسرو، سید مظہر عرف نازن سائیں سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔



سیکریٹری ثقافت نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شاہ لطیف کے عرس کے موقع پر لاکھوں عقیدت مندوں کے تحفظ کے لیے فول پروف حفاظتی انتظامات کیلیے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز بھی تعینات کیے جائیں گے جبکہ واک تھرو گیٹس لگانے کے علاوہ انٹیلی جینس نیٹ ورک بھی موثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میلے کے آخری روز وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ لطیف ایوارڈ تقسیم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت سمیت مختلف ممالک کے اسکالرز اور شاہ صاحب کی شاعری پر تحقیق کرنے والے دانشوروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں