
امریکا طالبان معاہدے کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان عوام کےلیے آج بڑادن ہے، پاکستان نےافغان امن معاہدے کےلیےاہم کردار ادا کیا، معاہدے سےبین الافغان مذاکرات کی راہ ہموارہوگی اور افغانستان امن واستحکام کی جانب گامزن ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکااورافغان طالبان میں امن معاہدہ آج قطرمیں ہوگیا ہے۔ امریکااورطالبان کےنمائندوں نے افغان امن معاہدے پردستخط کیے۔ شاہ محمودقریشی نے بھی معاہدے پردستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کاخاتمہ ہونے والاہے، افغان عوام نئے مستقبل کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، معاہدے کے بعد افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کاعمل شروع ہوگا، طالبان نے معاہدے کی پاسداری کی توافغانستان سےفوج واپس بلالیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔