ویلیوایڈڈٹیکسٹائل سیکٹرکے صدارتی کمیٹی پرتحفظات

شعبے کونظراندازکیاگیا،بحالی کاموثرروڈمیپ نہیںبن سکے گا،صدرنوٹس لیں، رانامشتاق/فروزلاری


Business Reporter September 05, 2012
شعبے کونظراندازکیاگیا،بحالی کاموثرروڈمیپ نہیںبن سکے گا،صدرنوٹس لیں، رانامشتاق/فروزلاری فوٹو: فائل

صدرمملکت آصف زرداری کی جانب سے شعبہ ٹیکسٹائل کی بحالی کیلیے خصوصی کمیٹی کی تشکیل میں ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے نمائندوں کی عدم شمولیت پر نٹ ویئر،ہوزری، اپیرل، کلاتھنگ،ریڈی میڈ گارمنٹس،ٹاولز،بیڈ ویئراورڈینم سیکٹرنے تحفظات کا اظہار کر دیا۔

پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانامحمد مشتاق کی جانب سے صدرمملکت کو بھیجے گئے مکتوب میں کہاگیاہے کہ صدرزرداری کی جانب سے شعبہ ٹیکسٹائل کی بحالی کیلیے خصوصی کمیٹی کا قیام اگرچہ خوش آئندہے لیکن شعبہ ٹیکسٹائل میں90 فیصد حصے کے حامل ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹرکے کسی نمائندے کومذکورہ کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔

حالانکہ ملکی برآمدات میں ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کا اس کا حصہ 60 فیصد اور ملازمتوں کی فراہمی میں42فیصد ہے لیکن اس کے باوجود ٹیکسٹائل سیکٹرکی بحالی کیلیے قائم کردہ خصوصی کمیٹی میں ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کو نمائندگی نہیں دی گئی جو باعث تشویش ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی میں ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کی شمولیت کے بغیر ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کیلیے موثر روڈ میپ کی تیاری مشکل ہوجائے گی۔ دریںاثنا ٹائولز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدرزرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کمیٹی کے ذریعے مطلوبہ نتائج کے حصول کیلیے ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے نمائندوں کو بھی شامل کرنے کے احکامات جاری کریں۔

ٹی ایم اے کے چیئرمین فروزلاری نے کہاکہ مرکزی بینک کی جانب سے برآمدکنندگان کو برآمدی قرضوں کی شرح سود میں کسی قسم کی رعایت نہیں مل رہی لہٰذا صدرمملکت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایکسپورٹ فنانس ریٹ کی کم سے کم شرح5 فیصد کرنے کی ہدایات جاری کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں