محی الدین یاسین ملائیشیا کے نئے وزیراعظم مقرر

نئے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جماعت کے صدر اور ان کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں


ویب ڈیسک February 29, 2020
محی الدین یاسین مہاتیر محمد کی کابینہ میں بطور وزیر داخلہ خدمات انجام دے رہے تھے، فوٹو : ٹویٹر

ملائیشا میں مہاتیر محمد کے استعفیٰ کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران پر قابو پالیا گیا ہے اور وزیر داخلہ محی الدین یاسین نے ملک کے آٹھویں وزیراعظم کے لیے حلف اُٹھالیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ نے مہاتیر محمد کی جگہ وزیر داخلہ محی الدین یاسین کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا ہے، محی الدین یاسین مہاتیر محمد کی جماعت کے صدر بھی ہیں اور دیگر کئی وزارتوں کے علاوہ سابقہ دور حکومت میں ڈپٹی وزیر اعظم بھی رہے ہیں۔

گزشتہ حکومت میں مہاتیر محمد سے قلبی لگاؤ رکھنے کی پاداش میں اُس وقت کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے انہیں ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے سے سبکدوش کردیا تھا جس کے بعد محی الدین یاسین نے مہاتیر محمد کے ساتھ مل کر بومی برساتو نامی پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔

یہ خبر پڑھیں : ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا نومبر تک مستعفی ہونے کا اعلان

گزشتہ برس ہونے والے انتخابات میں بومی برساتو نے انور ابراہیم کی جماعت کے ساتھ مل کر ایک انتخابی اتحاد کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔ وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنا منصب سنبھالا تو محی الدین یاسین کو سب سے اہم وزارت وزیر داخلہ کی ذمہ داری سونپی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا

واضح رہے کہ 2018 کے الیکشن میں کامیابی پر اتحادی جماعتوں نے وسط مدتی وزیراعظم کے لیے اتفاق کیا تھا۔ پہلی باری مہاتیر محمد کی تھی اور دوسری باری کے لیے قرعہ فال انور ابراہیم کے نام نکلا تھا تاہم اختلافات کے باعث سیاسی بحران پیدا ہوا جس کا حل محی الدین یاسین کی نامزدگی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |