سندھ حکومت نے نئی حلقہ بندیوں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا

کاپی الیکشن کمیشن کوارسال،تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشنزختم کرکے 139 ٹاؤن کمیٹیز قائم


Staff Reporter November 26, 2013
سندھ حکومت نے رات کی تاریکی میں نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کاپی ارسال کردی ہے۔۔فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے بلدیاتی حد بندیوں کا نوٹیفکیشن کا گزٹ جاری کردیا ہے ۔

جس کی کاپی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی ارسال کردی گئی ہے ۔ محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشنز کا خاتمہ کرکے 139 ٹاؤن کمیٹیزقائم کردی گئی ہیں جن کے 1023 وارڈزہوں گے ۔ جبکہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 40 میونسپل کمیٹیزقائم کردی گئی ہیں جن کے 717 وارڈز ہوں گے ۔



نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں ڈسٹرکٹ کونسل کی تعداد 23 ہوگی جبکہ یونین کونسلزکی تعداد 1064 ہوں گی ۔ یونین کمیٹیز کی تعداد 434 ہوگی جبکہ ایک میٹروپولٹین کراچی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ صوبے بھر میں میونسپل کارپوریشنز کی تعداد 10 ہوگی جن میں سے 6 کراچی ایسٹ ، ویسٹ ، ساؤتھ ، ملیر ، سینٹرل اور کورنگی کے نام سے ہوں گے جبکہ حیدرآباد ، لاڑکانہ ، سکھر کے علاوہ دادو کو بھی میونسپل کارپوریشنز کا درجہ دیا گیا ہے ۔ سندھ حکومت نے رات کی تاریکی میں نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کاپی ارسال کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔