’’دھرتی ہماری مرضی ہماری ‘‘ سلوگن کی تحریک دم توڑنے لگی

تحریک انصاف کے اس اقدام سے نیٹوسپلائی اور ڈرون حملے نہیں رکیں گے۔


Syed Naveed Jamal November 26, 2013
تحریک انصاف کے اس اقدام سے نیٹوسپلائی اور ڈرون حملے نہیں رکیں گے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی جانب سے نیٹو سپلائی رکوانے کیلیے ''دھرتی ہماری مرضی ہماری '' کے خوبصورت سلوگن سے شروع کی گئی تحریک چند یوم کے اندر ہی مختلف وجوہات کی بنا پر دم توڑتے نظر آرہی ہے تحریک انصاف کے اندرونی حلقوں میں اس بات پر بھی بحث شروع ہوگئی کہ انسانی ہمدردی کے بنیاد پر خوراک اور ادویہ کی سپلائی جاری رکھنے کی رعایت دی جانی ہونی چاہیے۔

پشاور جلسے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کی موضوع سے ہٹ کر وفاقی حکومت پر تنقید پر بھی پارٹی میں تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔ اے این پی کے حاجی عدیل کاکہناہے کہ تحریک انصاف نیٹو سپلائی روکنے کے حوالے سے ڈرامہ رچا رہی ہے، اگر وہ اتنے ہی مخلص ہیں تو صوبائی حکومت نیٹوسپلائی بندش کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن ہی جاری کردے ۔

تحریک انصاف کے ایک رہنما نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ انسانی ہمدردی کے تحت افغانستان میں خوراک اور ادویہ کی سپلائی لے جانے کی رعایت دی جانی چاہیے تھی ۔کارکنوں کیطرف سے گزشتہ 3 روزسے نیٹو سپلائی پر مامور ٹرانسپورٹروںپر تشدد غیر انسانی فعل ہے، تحریک انصاف کے اس اقدام سے نیٹوسپلائی اور ڈرون حملے نہیں رکیں گے، اس کے لیے پارٹی حکام کو چاہیے تھا کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر کوئی لائحہ عمل طے کرتی ۔جے یو آئی کے مولاناامجد خان کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی بندش کی کوشش کر کے تحریک انصاف سیاسی نمبر بڑھانے کی جو کوشش کر رہی ہے جس میں وہ بری طور پر ناکام ہوچکی ہے،لگتا ہے تحریک انصاف کے موجودہ دھرنے کے پیچھے کوئی قوت کار فرما ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |