قطر میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی

36 سالہ شہری کچھ ہی عرصہ قبل ایران سے وطن واپس آیا تھا، حکام


ویب ڈیسک February 29, 2020
سعودی عرب خطے کا واحد ملک ہے جہاں کسی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ فوٹو ، فائل۔

قطر میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 36 سالہ قطری شہری کچھ ہی عرصہ قبل ایران سے وطن واپس آیا تھا۔ قطر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی حالت مستحکم ہے۔

قطر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سعودی عرب خلیج کا واحد ملک بن گیا ہے جہاں ابھی تک اس وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

یہ پڑھیں : کورونا وائرس سے کتنے ممالک متاثر؟ براہ راست دیکھیے

واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں ایران میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں جہاں متاثرین کی تعداد 600 اور ہلاکتیں 43 ہوچکی ہیں۔ خطے میں ابھی تک کورونا سے اموات بھی صرف ایران میں ہوئی ہیں۔

دیگر عرب ممالک میں اب تک یو اے ای میں 21، اومان میں 6، بحرین میں 41، کویت میں 45 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ مصر میں بھی ایک کیس سامنے آچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔