ڈرون حملوں کیخلاف تادم مرگ دھرنے دیے جائیں تو حمایت کرینگےالطاف حسین

احتجاج کرنیوالی جماعتیں 72 گھنٹوں میں اعلان کریں کہ وہ سفارتخانوں پر دھرنے دینگی،وفدسے گفتگو

رابطہ کمیٹی کو یہ ہدایت کروں گا کہ وہ بھی ان تمام دھرنوں میں ان جماعتوں کے پیچھے قدم بہ قدم ملا کر چلتی رہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اراکین رابطہ کمیی پاکستان اور لندن اورپاکستان سے آئے ہوئے ایم کیو ایم کے ایک وفد سے بیک وقت گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ نواز ڈرون حملوں کی مذمت کرنے اور دھرنے دینے اور احتجاجی جلسے کرنے کے بجائے فی الفور یہ اعلان کریں کہ اب اگر ڈرون حملہ کیا گیا تو ہم حکومتی سطح پر احتجاج کرنے اور جلسے جلوس کرنے اور دھرنے دینے کے بجائے ایوان صدر، وزیراعظم ہائوس، جی ایچ کیو اور پاک افواج کے تمام ہیڈ کوارٹرز اور امریکا، برطانیہ اور نیٹو ممالک کے سفارتخانوں پر جاکر تادم مرگ احتجاجی دھرنے دیں گے اور یہ اعلان کریں کہ ہم اس وقت تک تادم مرگ دھرنا دیں گے۔

جب تک پاکستانی سرحدوں میں داخل ہونے والے ہر جاسوس طیارے کو مار کر گرا نہ لیا جائے۔ اگر حکومت، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے دھرنے دینے والی دیگر جماعتیں آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں عملدرآمد کرنے کا اعلان کرتی ہیں تو میں ایم کیو ایم کے بانی و قائد کی حیثیت سے میں ایم کیو ایم کی پوری رابطہ کمیٹی کو یہ ہدایت کروں گا کہ وہ بھی ان تمام دھرنوں میں ان جماعتوں کے پیچھے قدم بہ قدم ملا کر چلتی رہیں۔




الطاف حسین نے تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ساتھ ساتھ ملک بھر میں خودکش حملے کرنے والے ، مساجد، امام بارگاہوں، دیگر اقلیتی عبادت گاہوں، اسکولوں، شاہراہوں، بازاروں، مسلح افواج اور حساس اداروں کے ہیڈ کوارٹرز، حساس تنصیبات، پولیس چوکیوں اور چیک پوسٹوں پر حملے کرنے والے القاعدہ اور طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف اعلان جہاد بھی کریں تو اس صورت میں ایم کیو ایم ان کے احتجاج اور دھرنوں میں نتائج کی پرواہ کیے بغیر شرکت کرے گی اور بھرپور عملی تعاون کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے خلاف زبانی احتجاج کرنے کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔دریں اثنامتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کااہم جزہیں۔ خواتین کوتحفظ دیکرخودمختارمعاشرہ تشکیل دیاجاسکتاہے ۔خواتین پرتشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پراپنے خصوصی بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے روزاول سے خواتین پر ہونیوالے تشددکے خلاف صدائے احتجاج بلندکی اورانھیںمعاشرے میں مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلیے قومی اسمبلی سے '' تحفظ نسواں'' کابل پاس کرایا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس قانون پر من وعن عمل کیاجائے اورخواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنیوالے افرادکوقرارواقعی سزادی جائے۔
Load Next Story