حکومت خورشید شا ہ کوپی اے سی کی سربراہی کی دعوت دیگی

پی پی سابق صدر زرداری کی بہن عذرافضل کو چیئرمین بنانے پر اصرارکررہی ہے

اپوزیشن لیڈر کے متبادل کی تجویز پر حکومت کمیٹی کی صدارت اپنے پاس رکھے گی. فوٹو: فائل

حکومت کی طرف سے رواں ہفتے کے دوران پبلک اکائونٹس کمیٹی( پی اے سی) کی چیئرمین شپ سنبھالنے کیلیے قائد حزب اختلاف خورشید شا ہ کو باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔

پی پی کی جانب سے سابق صدر زرداری کی بہن عذرا فضل کو چیئرمین بنانے پر اصرار کیا جارہا ہے، خورشید شاہ کے متبادل نام دینے پر حکومت چیئرمین شپ اپنے پاس ہی رکھے گی۔ پیر کو ن لیگ کے انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق حکومت نے میثاق جمہوریت کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔




اس حوالے سے رواں ہفتے ہی قائد حزب اختلاف سے رابطہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اگر پی پی نے کمیٹی چیئرمین کیلیے قائد حزب اختلاف کے علاوہ کوئی اور نام تجویز کیا تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ حکومت پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پی پی کو دینے کی بجائے اپنے پاس ہی رکھے گی۔
Load Next Story