پشاور کی تاریخی سنہری مسجد خواتین کے لئے کھول دی گئی

سنہری مسجد میں دہشت گردی کے دور میں خواتین کے نماز جمعہ باجماعت ادا کرنے کا سلسلہ رک گیا تھا


شاہ زیب خان/ February 29, 2020
سنہری مسجد میں دہشت گردی کے دور میں خواتین کے نماز جمعہ باجماعت ادا کرنے کا سلسلہ رک گیا تھا۔فوٹو:ایکسپریس

کینٹ میں امن و امان بہتر ہونے پر تاریخی سنہری مسجد میں پھر سے خواتین نماز جمعہ باجماعت پڑھ سکے گی۔

پشاور(شاہ زیب خان) شہر کے کینٹ میں واقع سنہری مسجد (گولڈن موسک) میں طویل عرصے کے بعد خواتین کے لئے نماز جمعہ باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سنہری مسجد کے باہر بینر آویزان کر کے خواتین کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے سنہری مسجد میں آسکتی ہیں۔

سنہری مسجد میں 90 کی دہائی کے وسط تک خواتین کے نماز جمعہ باجماعت ادا کرنے کا بندوبست تھا، تاہم دہشت گردی اور دیگر وجوہات کی بنا پر یہ سلسلہ بند کردیا گیا، اب طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر سنہری مسجد کی انتطامیہ نے خواتین کو نماز جمعہ باجماعت ادا کرنے کا موقع فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔