ایران نے کورونا وائرس سے 200 افراد کی ہلاکتوں کو جھوٹ قرار دیدیا
ایران کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 43 ہے
THE HAGUE:
ایران نے کورونا وائرس سے ملک میں 200 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکتیں 43 ہیں افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔
ایرانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہفتے کو مزید 9 افراد کورونا وائرس کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے پھیلاؤ میں سب سے زیادہ 53 فیصد اضافہ ہوا اور وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 593 ہوگئی۔
ایران نے اس بات کو مسترد کردیا کہ ہلاکتوں کی تعداد 43 سے زائد ہے جب کہ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایران میں ہلاکتیں کہیں زیادہ ہیں۔
ضرور دیکھیں : کورونا وائرس سے کتنے ممالک متاثر؟ براہ راست دیکھیے
جمعہ کو بی بی سی فارسی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایرانی وزارت صحت کے ایک عہدے دار نے بتایا تھا کہ کورونا سے ایران میں ہونے والی ہلاکتیں 210 سے تجاوز کرچکی ہیں جبکہ وزارت صحت کے ترجمان نے مغربی میڈیا پر غلط اطلاعات پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے 200 سے زائد ہلاکتوں کی خبروں کو افواہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ ایران میں پہلی ہلاکت سامنے آنے کے بعد سے اب تک ہنگامی کیفیت نافذ ہے، وہاں اسکول بند کیے جاچکے ہیں، کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے ایونٹس کا انعقاد روک دیا گیا ہے۔