کورونا وائرس آگاہی کیلیے عالمی ادارہ صحت نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا لیا

گمراہ کُن معلومات کا تدارک کرنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 01, 2020
سوشل میڈیا پر مہلک وائرس سے متلق غلط خبروں اور دعوؤں کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ (فوٹو، فائل

عالمی ادارۂ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا۔

اپنی پہلی ویڈیو میں انفیکشن کے انسداد اور روک تھام کے تکنیکی شعبے کی سربراہ بینیدتا آلیگرانزی نے وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کے ذریعے صحت عامہ سے متعلق بروقت اور قابل اعتماد معلومات فراہم کی جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات اور دعووں کا سیلاب برپا ہوچکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے گمراہ کُن معلومات کا تدارک کرنے کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے انسٹا گرام سمیت دیگر سماجی میڈیا کے پلیٹ فورمز پر بھی آگاہی فراہم کرنے کی مہم کا آغاز کررکھا ہے۔

ٹک ٹاک پر عالمی ادارہ صحت کے اکاؤنٹ کا لنک ملاحظہ کریں :

https://www.tiktok.com/@who/video/6798585004302683398


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔