احساس کفالت پروگرام مستحق افراد کو یکمشت 9 ہزار روپے فی کس جاری

حکومت نے احساس کفالت پروگرام کے ذریعے مستحقین میں رقوم کی ادائیگیوں کا آغازکردیا


ویب ڈیسک February 29, 2020
حکومت نے احساس کفالت پروگرام کے ذریعے مستحقین میں رقوم کی ادائیگیوں کا آغازکردیا . فوٹو : فائل

حکومت نے رواں ماہ تمام مستحقین کو یکمشت 9 ہزار روپے کی قسط جاری کردی۔

وزیر اعظم کے معاوں خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے وفاقی حکومت کا احساس کفالت پروگرام کے ذریعے مستحقین میں رقوم کی ادائیگیوں کا آغازکردیا ہے، احساس کفالت پروگرام کے تحت تمام رجسٹرڈمستحقین کو اس بار2 ماہانہ اور ایک سہہ ماہی قسط کی رقم مشترکہ طور پر جاری کردی گئی ہے، اس مرتبہ تمام مستحقین یکمشت 9 ہزار روپے وصول کرسکیں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق اس مرتبہ جاری رقوم میں سہہ ماہی قسط جولائی تا ستمبر2019 کے 5ہزارروپے، جنوری2020 کی ماہانہ قسط 2ہزار روپے اور فروری 2020 کی ماہانہ قسط 2ہزار روپے شامل ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر کے مستحقین الفلاح بنک سے رقوم لے سکتے ہیں جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے رجسٹرڈ مستحقین حبیب بینک اور اس کے نامزد ایجنٹ سے رقم وصول کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں