یکم دسمبر سے مٹی کاتیل اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

مطابق عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے


INP November 26, 2013
پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل اور ہائی اوکٹین 3 روپے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 90 پیسے اضافے کا امکان ہے ۔

پٹرول کی قیمت مستحکم رہے گی۔ پیرکونجی ٹی وی کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 85 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 29 پیسے فی لیٹرمہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں