ممبئی حملوں کی تحقیقات پر بھارتی الزامات بے بنیاد ہیںسلمان بشیر

بھارت جو منہ پر آیا کہتے چلو کی پالیسی پر گامزن،معاملہ عدالت کے سپرد ہے ، پاکستانی سفیر


Online November 26, 2013
عدالتوں کو کسی بھی مقدمے کا فیصلہ کرنے کیلیے حکومتی کوششوں کی نہیں شہادتوں اور ثبوتوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: بھارت میں پاکستانی سفیر سلمان بشیر نے ممبئی حملوں کی تحقیقات بارے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جو منہ پر آیا کہتے چلو کی پالیسی پر گامزن ہے بھارتی عوام کو حملوں کے حقائق کا علم نہیں۔

اپنے ایک بیان میں سلمان بشیر نے کہا کہ ممبئی حملوں کا معاملہ دونوں حکومتوں کے نہیں بلکہ عدالتوں کے سپرد ہے ۔



عدالتوں کو کسی بھی مقدمے کا فیصلہ کرنے کیلیے حکومتی کوششوں کی نہیں شہادتوں اور ثبوتوں کی ضرورت ہوتی ہے ، اگر ممبئی حملوں کے ملزموں پر جرم ثابت ہوگیا تو انھیں قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں