حکومت صوبوں کے ذمے واپڈا کے واجب الادا 411ارب روپے وصول کرے لاہور ہائیکورٹ
لائن لاسزکابوجھ صارفین پرڈالنا ظلم ہے،عوام کو ریلیف دیں،عدالت،کے ای ایس سی کواضافی بجلی کی رپورٹ طلب کرلی
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمرعطا بندیال نے غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیس میں وفاقی حکومت کوحکم جاری کیا ہے کہ وہ صوبوں کے ذمے واپڈا کے واجب الادا 411ارب روپے وصول کرے۔
یہ رقم واپس نہ لینے سے سارا بوجھ لیسکو اورعام صارفین پر پڑ رہا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 2دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب بھی طلب کر لیا ۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ عوام پر ظلم ہے کہ لائن لاسزکابوجھ ان پرڈالا جائے۔ عدالت نے کے ای ایس سی کو دی گئی اضافی بجلی واپس لیے جانے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
دوسری جانب جسٹس خالد محمود خان نے افغانستان کی بگرام جیل سے رہائی پانے والے قیدیوں کے بارے میں وزارت داخلہ کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ امریکی حکومت نے اپنی عدالت کے حکم پر 6پاکستانیوں کو رہا کردیا مگر پاکستانی حکام اپنی عدالت کو ان افراد کی تفصیلات بتانے کو بھی تیارنہیں۔ عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔