رینجرز نے ماسک بلیک میں بیچنے والے 2 ملزم کو گرفتار کرلیا

محمد عثمان کی نشاندہی پرگلشن اقبال تیرہ ڈی سے 74 ہزار سرجیکل ماسک برآمد

واٹرپمپ پر عماد نامی دکاندار فیس ماسک کے ڈبے مہنگے داموں پر بیچنے پر گرفتار ہوا۔ فوٹو:فائل

رینجرز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں سرجیکل ماسک بلیک میں فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

رینجرز اعلامیہ کے مطابق پی ای سی ایچ بلاک 2 سے ملزم محمد عثمان کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پرگلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی سے 74 ہزار سرجیکل ماسک اور 200 عدد انفلو واٹر ڈرپ بوتلیں برآمد کرلی ملزم محمد عثمان نے کورونا وائرس سے احتیاط کے لیے شہریوں کی جانب سے ماسک کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر شوروم مالک مزمل امام کے ساتھ شراکت داری کی۔ ملزم آن لائن شاپنگ کے ذریعے بڑے پیمانے پر ماسک فروخت کررہا تھا جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔


دوسری کارروائی واٹر پمپ پر کرتے ہوئے دکاندار عماد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں فیس ماسک کے ڈبے برآمد کرلیے۔ ملزم ایک ڈبہ 1650 روپے میں فروخت کررہا تھا۔

 
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }