پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سالانہ 1 ارب 10 کروڑ ہڑپ

اسکولوں سے 2 لاکھ 87 ہزار بچے غائب، حکومت ماہانہ فی بچہ 550 ادا کرتی رہی


Numainda Express March 01, 2020
اسکولوں سے 2 لاکھ 87 ہزار بچے غائب، حکومت ماہانہ فی بچہ 550 ادا کرتی رہی۔ فوٹو: فائل

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے تحت 2لاکھ 87 ہزار بچہ اسکولوں سے غائب ہے، متعلقہ اسکولز، این جی اوز اور سرکاری افسران کی مبینہ ملی بھگت سامنے آ گئی۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت جعلی بچوں کوریکارڈمیں ظاہر کرکے سالانہ 1 ارب 10کروڑ روپے فنڈز ہڑپ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، حکومت ماہانہ فی بچہ 550روپے کے حساب سے متعلقہ اسکول، این جی اوز کو پڑھانے کا ادا کرتی رہی۔ بچے اسکولوں سے غائب کی رپورٹ آنے کے باوجود پیسے دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیف واسع قیوم عباسی اور وزیر تعلیم مراد راس معاملے کو دبانے میں لگے ہوئے ہیں ۔ معاملہ ایم ڈی پیف شمیم آصٗف کے علم میں آنے پر متعلقہ افسران کو نوٹس جاری کر دیے گئے جبکہ وزیرتعلیم مرادس راس اور چیئرمین پیف نے ایم ڈی کو معاملہ بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں بھیجنے سے روک دیا ہے۔

ایم ڈی پیف شمیم آصف کا کہنا ہے کہ معاملات کی تحقیقات کررہے ہیں، متعلقہ افسران سے جواب مانگ لیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں