کورونا وائرس خطرے کے باعث پاک افغان بارڈر بند کرنے کا فیصلہ

پاک افغان بارڈر ایک ہفتے تک بند رہے گا جب کہ اس دوران تمام تجارتی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی


ویب ڈیسک March 01, 2020
پاک افغان بارڈر ایک ہفتے تک بند رہے گا۔ فوٹو : فائل

کورونا وائرس خطرے کے پیش نظرپاک افغان بارڈر ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کورونا وائرس خطرے کے پیش نظرپاک افغان بارڈر ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران میں کورونا وائرس سے رکن پارلیمنٹ ہلاک

بارڈر بند ہونے کے نتیجے میں آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی جب کہ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے ایف سی حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔