تحریک انصاف ڈرون حملوں کی بندش کیلئے چوتھے روز بھی دھرنے دے گی
23 نومبر سے جاری تحریک انصاف کے دھرنوں کے نتیجے میں افغانستان جانیوالی نیٹو رسد کی ترسیل کا عمل رکا ہوا ہے
خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے کارکنان نیٹو سپلائی روکنے کے لئے چوتھے روز بھی دھرنے دیں گے، ڈرون حملوں کے خلاف افغانستان جانے والی سپلائی کی بندش پر تحریک انصاف کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
23 نومبر سے جاری تحریک انصاف کے دھرنوں کے نتیجے میں افغانستان میں نیٹو رسد کی ترسیل کا عمل رکا ہوا ہے، دھرنوں کے دوران کارکنان افغانستان جانے والے کنٹینرز کی چیکنگ بھی کر رہے ہیں، احتجاج کے دوران مظاہرین نے پشاور کے علاقے خیرآباد، چارسدہ، صوابی انٹرچینج اور خوشحال گڑھ میں مختلف سڑکوں کو بند کئے رکھا۔پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کی بندش تک نیٹو سپلائی بند رہے گی۔