سیہون شریف چنگچی رکشہ ٹرین کی زد میں آنے سے 6 طالبعلموں سمیت 8 افراد جاں بحق

ڈرائیور نے پھاٹک کھلا دیکھ کر ٹریک عبور کرنے کی کوشش کی اور رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا، پولیس


ویب ڈیسک November 26, 2013
رکشہ ڈرائیور نے پھاٹک کھلا دیکھ کر عبور کرنے کی کوشش کی، پلک چھپکتے ہی ٹرین نے رکشہ کو کچل دیا

BAHAWALPUR: بھان سعید آباد کے قریب ریلوے پھاٹک عبور کرتے ہوئے چنگچی رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار6 طالبعلموں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیہون شریف کے نواح میں واقع قصبے بھان سعید آباد کے قریب چنگچی رکشہ ڈرائیور نے پھاٹک کھلا دیکھ کر ٹریک عبور کرنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور ٹرین کے آنے سے قبل پٹری کو عبور نہ کرسکا اور رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا، حادثے کے نتیجے میں رکشے میں سوار 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں سے میتوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 طالبعلم تھے جو ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں